بنوں حملے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپردخاک کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 جولائی 2024 کو بنوں کنٹونمنٹ پر دہشت گردوں کے خود کش حملے کے نتیجے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پاک فوج کے نائب صوبیدار محمد شہزاد شہید (عمر 44 سال، ساکن ضلع پونچھ، آزاد کشمیر) کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں حوالدار شہزاد احمد شہید (عمر 28 سال، ساکن ضلع نیلم، آزادکشمیر)، حوالدار ظل ِحسین شہید (عمر 39 سال، ساکن ضلع خوشاب)، سپاہی ارسلان اسلم شہید (عمر 26 سال، ساکن ضلع بہاولپور)، سپاہی اشفاق حسین خان شہید (عمر 30 سال، ساکن ضلع مظفرآباد، آزاد کشمیر) کو بھی آبائی علاقوں میں سپردخاک کیا گیا ہے۔
سپاہی سبحان مجید شہید (عمر22سال،ساکن ضلع مظفرآباد، آزاد کشمیر)، سپاہی امتیاز خان شہید (عمر30سال، ساکن ضلع کرک) اور فرنٹیئر کانسٹبلری کے لانس نائیک سبز علی خان شہید (عمر34سال، ساکن ضلع لکی مروت) اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیے گئے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مادرِ وطن سے دہشت گردی کی لعنت اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی، شہداء کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News