پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی دورہ چین کے حوالے سے غیر رسمی گفتگو ہوئی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ وہ وزیر توانائی اویس لغاری کے ہمراہ دورہ چین پر روانہ ہوں گے، جہاں چینی حکام سے توانائی شعبے میں اصلاحات اور پانڈا بانڈز پر بات ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ دورہ چین میں چینی ہم منصب سے بھی ملاقات ہو گی اور چین کی طرف سے مختلف فورمز پر امداد کرنے پر شکریہ ادا کریں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ طرح امریکہ اہم ہے، چین بھی اسی طرح ہمارے لئے اہم ہے، ہم پانڈا بانڈز جاری کر کے چین کی کیپٹل مارکیٹ میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور بورڈز میں تبدیلی سے آگاہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ استحکام راتوں رات نہیں آتا، ہر شعبے میں بات چیت کر رہے ہیں، زرعی شعبے سے منسلک لوگوں سے بھی بات کریں گے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ہر کام کے لئے مذاکرات کرنا پڑتے ہیں اور ہم نے مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News