Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمان کے فاسٹ بولر کا عظیم کارنامہ، شاہین آفریدی کا ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا

Now Reading:

عمان کے فاسٹ بولر کا عظیم کارنامہ، شاہین آفریدی کا ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا
بلال خان

عمان کے فاسٹ بولر کا عظیم کارنامہ، شاہین آفریدی کا ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا

عمان کے فاسٹ بولر بلال خان نے شاہین شاہ آفریدی کا وہ ریکارڈ توڑ ڈالا جو انہوں نے آسٹریلیا کے مچل اسٹارک سے چھینا تھا۔

تفصیلات کے مطابق عمانی ٹیم کے 37 سالہ  فاسٹ بولر بلال خان نے ایک روزہ میچوں  کی تاریخ میں تیز ترین سو وکٹیں حاصل کرنے کا شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ  توڑ ڈالا۔

بلال خان نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو میں عمان اور نمبییا کے درمیان کھیلے  گئے میچ میں 3 وکٹیں حاصل کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے  لیفٹ آرم  فاسٹ بولر بلال خان کا  یہ  49  واں ایک روزہ میچ تھا ۔اس طرح وہ ون ڈے  کرکٹ  کی تاریخ میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر بن گئے۔

اس سے قبل 2023  کے ون ڈے  ورلڈ کپ  کےد وران شاہین شاہ آفریدی نے بنگلادیش کے خلاف میچ میں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کا تیز ترین 100 وکٹیں لینے  کا ورلڈ ریکارڈ توڑا تھا۔

Advertisement

شاہین شاہ آفریدی نے 51 ویں ون ڈے میچ  میں 100ویں وکٹ حاصل کی تھی۔

ون ڈے کرکٹ کی تاریخ  میں تیز ترین 100  وکٹیں  لینے والے بولر ہونے کے ساتھ ساتھ بلال خان عمان  کی جانب سے سو  وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بھی بن گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرالمپکس گیمز؛ پاکستان کے حیدر علی نے ڈسک تھرو میں برانز میڈل جیت لیا
کم رنز دے کر زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ سنگاپور کے کھلاڑی کے نام
چیمپئنز ون ڈے کپ: ٹیم کے کپتانوں اور اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا
منگولیا ٹی 20 انٹرنیشنل کا کم ترین اسکور کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی
پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کرنے والی بنگلا دیش کی ٹیم کا شاندار استقبال
بھارت کو عالمی چیمپئن بنانے والے راہول ڈریوڈ کس بات پر شرمندہ ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر