علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 6 بانی پی ٹی آئی پر نہیں پاکستان کے عوام پر ہے، کیا آئین وقانون کی بات کرنا غداری ہے؟
اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف رہنماؤں میں اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے روزپرامن طورپر نکلیں گے، ہمارے 3 مطالبات ہیں، مہنگائی کاخاتمہ کیاجائے، قیام امن کیلئے اقدامات کیے جائیں، بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی اسیران کورہائی دی جائے۔
علامہ ناصرعباس نے کہا کہ اس شخص پرآرٹیکل 6 لگانے کی بات کی جارہی ہے جس کے ساتھ 99 فیصد پاکستان ہے، آرٹیکل 6 بانی پی ٹی آئی پرنہیں پاکستان کےعوام پرہے۔ ملک تباہ وبرباد کرنے والوں پرآرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔
علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ آئین میں ہے کہ آپ جہاں احتجاج کرنا چاہتے ہیں درخواست دیں، یہ ہارا ہوا لشکر ہے یہ ہار چکے ہیں، ہم ان بزدلوں سے نہیں ڈرتے۔ جمعہ کوہم سڑکوں اورمیدانوں میں ہوں گے، کیا آئین وقانون کی بات کرنا غداری ہے؟
انھوں نے کہا کہ جوآئین اورقانون روند رہا ہے ان کوکھلی چھوٹ دے رکھی ہے، باربارفیل ہونے والوں کودوبارہ حکومت دے دی ہے، ایک دن ضرور آئے گا یہ ظلم کی سیاہ رات ختم ہوکررہے گی، عدل کا سورج طلوع ہوگا اورغیرت مند سیاستدان ضروررہا ہوگا۔
علامہ ناصرعباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئیں گے، پاکستان میں آزادی کا پرچم بلند ہوگا، عوام کودعوت دیتاہوں کہ جمعہ کے روزاحتجاج میں شرکت کریں، کسی مسلک کی بات نہیں، جمعہ کواپنے حق کیلئے نکلنا ہے، لاقانونیت کے خلاف پورے پاکستان کونکلنا ہے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ موجودہ حکومت پیسوں کے زورپرآئی، اس حکومت کو نکالنے کیلئے پرامن احتجاج کریں گے، جعلی حکومت کونکالنے کیلئے پوری قوم ساتھ دے، پاکستان انتشارکامتحمل نہیں ہوسکتا اس لیے نرم راستہ اپنایا ہے، ہم کسی کو برا بھلاکہنے نکلے ہیں نہ اداروں پرتنقید نکلےہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم اس لیے نکلیں ہیں کہ پاکستانیوں کوان کے حقوق دیے جائیں، جمہوری راستہ اپنا کرسیاسی جدوجہد کریں گے، ہم آئین کے مطابق چلیں گے، ہم نے مطالبات رکھ دیتے ہیں، کسی نے نہ مانے توپھرگلہ نہ ہوگا۔
سردارلطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ ہم سے مخصوص نشستیں نہیں چھین سکتے، سپریم کورٹ کودھمکی دینے پروزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف عدالت میں جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News