اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت ارکان قومی اسمبلی کے غیرضروری دوروں پرپابندی عائد کردی۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق آئی پی یوجیسے اہم دورے ہی کیے جائیں گے۔ اسپیکرنے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کوبھی پرانی گاڑیاں استعمال کرنے کی ہدایت کی۔
اسپیکر نے اپنے لئے بھی 2015 کی 2 پرانی گاڑیاں سیکیورٹی پروٹوکول میں رکھی ہیں۔ کھانے کے اوقات میں تقریبات نہ رکھی جائیں۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سفرا یا غیرملکی مہمانوں کی بھی سادہ تواضع کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News