لاہور: ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کو جھانسہ دینے والی مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کا بیان سامنے آگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کو جھانسہ دینے والی مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ آمنہ عروج گوجرانوالہ کی رہائشی ہیں جو ہائی پروفائل افراد کو جھانسہ دے کر بھاری رقوم بٹورتی ہے۔
ملزمہ آمنہ عروج نے اپنے بیان میں کہا کہ خلیل الرحمن قمر سے 10 سے 15 دن تک بات ہوئی، فون کے ذریعے خلیل الرحمن قمر سے چیٹ ہوئی اور تصاویر کا تبادلہ ہوا۔
ملزمہ نے ریکارڈ کرائے گئے بیان میں مزید کہا کہ خلیل الرحمن قمر نے ملنے کا کہا تو تب میں نے گھر بلا لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News