انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بجٹ پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی نے مل کر تیار کیا ہے۔
کولمبو میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔
خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے جو فروری ،مارچ 2025 میں پاکستان کے تین شہروں میں شیڈول ہے۔
پی سی بی کی جانب چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول بھی آئی سی سی کو حتمی منظوری کے لیے بھیجا جاچکا ہے۔
پی سی بی نے ایونٹ کے لیے بھارت کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رکھے ہیں ۔
دوسری جانب بھارت نے ابھی تک پاکستان جانے یا نہ جانے کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News