
برطانیہ کاروشنی کی رفتار سے اہداف کو تباہ کرنے والے لیزر بیم کا تجربہ
برطانیہ نے روشنی کی رفتار سے اہداف کو نشانہ بنانے والے لیزر بیم اسلحے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
برطانوی وزارت دفاع کے مطابق یہ تجربہ ایک فوجی گاڑی سے کیا گیا، لیزر بیم سے ایک کلومیٹر تک ڈرون کو نشانہ بنانا بھی ممکن ہے۔
برطانوی حکام کے مطابق لیزر اسلحے کے ایک وار کی قیمت چائے کے کپ سے بھی کم ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اگر یہ ہتھیار آرمی کو استعمال کرنے کی منظوری دی جاتی ہے تو میزائل یا گولیوں کے مقابلے میں کسی بھی قسم کے خطرات کو شکست دینے کا یہ زیادہ سستا طریقہ ہوگا۔
لیزربیم کاتجربہ ولٹشائرمیں ڈیفنس سائنس اینڈٹیکنالوجی لیبارٹری میں کیاگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News