صوبائی وزیر داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ پولیس کی جرائم کے خلاف کامیابیاں عوام کے تعاون کی مرہون منت ہیں۔
کراچی میں چینی قونصلیٹ پردہشتگردانہ حملے کے شہدا کے اعزازمیں سی پی او میں منعقدہ تقریب میں وزیرداخلہ سندھ نے شرکت کی اورخطاب میں کہا کہ سندھ پولیس کے شہدا ہمارا فخر ہیں، حکومت سندھ نے ہرموقع پرمحکمہ پولیس سندھ کی سپورٹ کی۔
وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجارنے کہا کہ قیام امن کا سہراشہدائے سندھ پولیس کی قربانیوں کےسرہے، پولیس کی جرائم کےخلاف کامیابیاں عوام کے تعاون کی مرہون منت ہیں، چینی قونصلیٹ کے شہدا کے ورثا کے سروں پردست شفقت ہمیشہ رہیگا۔
وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ شہدائے پولیس کے ورثاکے مسائل ومشکلات کابروقت ازالہ ترجیح ہے، شہدا کے ورثاکی دیکھ بھال حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے، سہائےعزیزنے فوری طورپررسپانس کرکےبڑے حادثے سے بچایا۔ چائنیزکوپورے سندھ میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کررہے ہیں۔
قونصلیٹ جنرل چین نے کہا کہ سندھ پولیس کے سیکیورٹی اقدامات باعث اطمینان ہیں، فرض کی راہ میں قربان ہوجانے والوں کے درد کا احساس ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News