ماہر توانائی ڈاکٹر شعیب احمد کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کسی عدالت کو نہیں مانتیں۔
بول نیوز کے پروگرام تجزیہ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر توانائی ڈاکٹر شعیب احمد کا کہنا تھا کہ 150 ارب روپے ماہانہ صرف کیپسٹی چارجز کی مد میں عوام دے رہی ہے۔
انہیں نے کہا کہ یہ ادائیگی صرف معاہدے کی وجہ سے کی ج ارہی ہے، کیپسٹی چارجز پر نظر رکھنے کا کوئی میکنزم نہیں ہے۔
ڈاکٹر شعیب کا کہنا تھا کہ کپسٹی چارجز کی وجہ سے ہم جکڑے ہوئے ہیں، لیکن جنہوں نے سولر سسٹم لگائے ہیں ان کا کیا مستقبل ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا شارٹ فال 6 سے7 ہزار میگاواٹ سے زیادہ نہیں رہا، جبکہ ہم سسٹم سے 46 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتے ہیں۔
ڈاکٹر شعیب احمد کا مزید کہنا تھا کہ اگرایمانداری سے سسٹم کو چلائیں تو کسی سے بجلی نہیں خریدنی پڑے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News