لاہور: تفتیشی پولیس نے بانی پی ٹی آئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ریاست کے خلاف اکسانے کی دفعات کے تحت بانی پی ٹی آئی سے تفتیش ہوگی، تفتیشی پولیس نے اڈیالہ جیل پہنچ کر باضابطہ گرفتاری ڈالی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی کے 12 مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی ہے جب کہ پولیس نے راولپنڈی کی عدالت سے لاہورمنتقل کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ عدالت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی ہے تاہم پیر کو بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے اے ٹی سی لاہور میں پیش ہوں گے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں تفتیش کے لیے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی جب کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں، 4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی نے ضمانت کروا رکھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News