سندھ حکومت نے منشیات کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کا فیصلہ کرلیا۔ شرجیل انعام میمن نے ہدایت جاری کردی۔
سینئرصوبائی وزیرشرجیل میمن کی صدارت میں ایکسائزنارکوٹکس کنٹرول ونگ کے افسران سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ صوبے بھرمیں منشیات کے خلاف آپریشنزاورجاری کارروائیوں پربریفنگ دی گئی۔
سیئنروزیرسندھ شرجیل میمن نے منشیات کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا منشیات فروش معاشرے کیلئے ناسوربن چکے ہیں، منشیات فروشوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ منشیات کےخلاف ہرشہرمیں فیصلہ کن کارروائیاں کی جائیں، پولیس بھی ایکسائزٹیموں کی معاونت کیلئے ہر وقت تیاررہے گی، منشیات کے خلاف سندھ حکومت کی پالیسی زیروٹالرنس پرمبنی ہے۔
سینئرصوبائی وزیر نے کہا کہ منشیات فروشی میں ملوث مجرم کے ساتھ کوئی نرمی نہیں ہوگی، مقدمات کی پراسیکیوشن کو مزید مضبوط بنایا جائے، بین الصوبائی سرحدی علاقوں پرچیکنگ کے نظام کو مزید سخت کیا جائے۔ سندھ حکومت منشیات کے خلاف بہتر سے بہترنتائج چاہتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News