Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویمنز ایشیاء کپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی

Now Reading:

ویمنز ایشیاء کپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی
ویمنز ایشیاء کپ

ویمنز ایشیاء کپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی

ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں  کے نقصان پر 108رنز بنائے۔  کبیتا جوشی 31، سیتا رانا مگر 26 اور پوجا مہاتو 25رنز بناکر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے دو اور فاطمہ ثناء نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ نیپال کی تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں۔

جواب میں پاکستان نے ہدف 12 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

گل فیروزہ اور منیبہ علی نے پہلی وکٹ پر 105رنز کی شراکت کے ذریعے ٹیم کی جیت کو آسان بنایا۔

Advertisement

گل فیروزہ 35 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں، منیبہ علی 46 اور طوبیٰ حسن ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہیں۔

ایونٹ میں پاکستان کی پہلی کامیابی ہے، اس سے قبل پہلے میچ میں بھارت نے گرین شرٹس کو شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان ٹیم کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن پاکستان پہنچ گئے
ایشین ہاکی چیمپئنزشپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل آئیں گے
ٹی 20 سیریز کے لیے جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
چیمپئنر ون ڈے کپ، افتتاحی میچ میں مارخورز نے پینتھرز کو شکست دے دی
رونالڈو سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فولوورز رکھنے والے پہلے شخص بن گئے
تین سال خسارے میں جانے والے ساؤتھ افریقن بورڈ کو منافع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر