پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گیس فلنگ کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 13 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق گیس سلنڈر پھٹنے کا واقعہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے علاقے علم دین چوک پر پیش آیا، دھماکے سے دکان کے اندر اور باہر موجود 13 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کیا، حکام نے بتایا سلنڈر دھماکے میں زخمی افراد میں راہگیر بھی شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News