
ویرات کوہلی کی انسٹاگرام پوسٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی انسٹاگرام پوسٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کے کروڑوں شائقین کے دلوں پر حکمرانی کرنے والے ویرات کوہلی کی سوشل میڈیا پر بھی حکمرانی ہے۔
چند روز قبل بھارتی ٹیم نے ویرات کوہلی کی میچ وننگ پرفارمنس کی بدولت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیاتھا۔
17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر ٹیم کی ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔
تصویر کے کیپشن میں ویرات کوہلی نے لکھا کہ ’اس سے بہتر دن کا خواب نہیں دیکھا جا سکتا، خدا عظیم ہے اور میں شکر گزاری میں سر جھکاتا ہوں۔ ہم نے آخر کار کر دکھایا‘۔
ویرات کوہلی کی اس انسٹا پوسٹ کو بہت پسند کیا گیا اور اب تک 2 کروڑ سے زائد لائکس مل چکے ہیں، یوں کوہلی کی اس پوسٹ نے ریکارڈ قائم کر دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی پہلے بھارتی ہیں جن کی انسٹاگرام پوسٹ کو 2 کروڑ سے زائد لائکس ملے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اس سے قبل سب سے زیادہ لائکس حاصل کرنے والی بھارتی انسٹاگرام پوسٹ بالی وڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کے اعلان کی تھی۔
اس کے علاوہ ویرات کوہلی انسٹاگرام پوسٹ پر 2 کروڑ سے زائد لائکس حاصل کرنے والے پہلے ایشین اور دنیا کے پانچویں ایتھلیٹ بھی بن گئے ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ویرات کوہلی انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی بھارتی شخصیت ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 270 ملین ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News