ناروے نے یوکرین کو روس کے خلاف جنگ کے لیے ایف 16 جنگی طیارے دینے کا اعلان کردیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر اسٹور کا کہنا ہے کہ کیف میں روسی فضائی حملوں کے خلاف اپنا دفاع کرنا انتہائی اہم ہے۔
نارویجین وزیر اعظم نے کہا کہ ناروے روسی حملوں سے دفاع کے لیے یوکرین کو چھ ایف 16 لڑاکا طیارے عطیہ کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین نے طویل عرصے سے اس جدید ترین لڑاکا طیاروں کی درخواست کی ہوئی ہے تاکہ وہ انہیں روسی حملوں کے خلاف استعمال کر سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News