Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی کرکٹ ٹیم میں 125 کروڑ انعامی رقم کی تقسیم کا فارمولا سامنے آ گیا

Now Reading:

بھارتی کرکٹ ٹیم میں 125 کروڑ انعامی رقم کی تقسیم کا فارمولا سامنے آ گیا

بی سی سی آئی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے لئے 125 کروڑ بھارتی روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا تھا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی فاتح روہت شرما کی ٹیم کو بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے 125 کروڑ روپے کا انعام ملا ہے، یہ انعام اس رقم کے علاوہ ہے جو آئی سی سی کی جانب سے فائنل جیتنے والی ٹیم کو دیا جاتا ہے۔

عالمی کرکٹ ایونٹ کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کے مجموعی طور پر 42 افراد نے امریکا اور ویسٹ انڈیز کا سفر کیا جن میں فرسٹ ٹیم کے 15 کھلاڑی، سپورٹ اسٹاف، ریزرو کھلاڑی وغیرہ شامل ہیں۔

 بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے 125 کروڑ روپے کی انعامی رقم نہ صرف کھلاڑیوں میں تقسیم کی جائے گی بلکہ سپورٹ اسٹاف، ریزرو اور 42 رکنی دستے کی تشکیل کرنے والے دیگر افراد میں بھی تقسیم کی جائے گی۔ تاہم یہ انعامی رقم بھارتی کرکٹ ٹیم میں ایک فارمولے کے تحت تقسیم کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، بھارتی ٹیم کے 15 ممبروں، جن میں وہ کھلاڑی بھی شامل ہیں، جنہیں ایک بھی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا، کو فی کس 5 کروڑ بھارتی روپے دیے جائیں گے۔ یہاں تک کہ ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو بھی پول سے 5 کروڑ بھارتی روپے ملیں گے۔

Advertisement

جہاں تک ڈریوڈ کے کوچنگ اسٹاف کا تعلق ہے، جس میں بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور، فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ اور بولنگ کوچ پارس مہمبری شامل ہیں، ان سبھی کو ڈھائی کروڑ بھارتی روپے ملتے ہیں۔ سلیکشن کمیٹی کے ارکان بشمول ان کے سربراہ اجیت اگرکر میں سے ہر ایک کو ایک کروڑ بھارتی روپے تقسیم کیے جائیں گے۔

سپورٹ اسٹاف میں تین فزیوتھراپسٹ، تین تھرو ڈاؤن اسپیشلسٹ، دو مالش کرنے والے اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کو دو کروڑ بھارتی روپے دیے جائیں گے۔

بی سی سی آئی کے ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ کھلاڑیوں اور معاون عملے کو بی سی سی آئی کی جانب سے ملنے والی انعامی رقم کے بارے میں مطلع کردیا گیا ہے اور ہم نے سبھی سے انوائس جمع کرانے کو کہا ہے۔

بی سی سی آئی سلیکشن کمیٹی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ چار ریزرو کھلاڑیوں کا بھی اعلان کیا تھا۔ ان میں رنکو سنگھ اور شبھمن گل، اویش خان اور خلیل احمد شامل تھے۔ ان میں سے ہر ایک کو ایک کروڑ بھارتی روپے کا انعام بھی دیا جائے گا۔

قبل ازیں بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہا تھا کہ جہاں تک 125 کروڑ روپے کا تعلق ہے تو اس میں کھلاڑیوں، معاون عملے، کوچز اور سلیکٹرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ ”

بھارتی ٹیم کی وطن واپسی کے بعد مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بھی ٹیم کے لیے 11 کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اظہر محمود نے بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتادی
دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 3 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ پاکستان کا سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنا مشکل ہوگیا
آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
بابراعظم کو دوسرے ٹیسٹ کیلئے ڈراپ کردیا گیا
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ریکنگ؛ قومی ٹیم آخری نمبر پر پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر