بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ نئے کیس میں گرفتاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی نے توشہ خانہ نئے کیس میں گرفتاری غیرقانونی قراردے کررہا کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عِدت کے مقدمہ سے بری ہونے پر سیاسی انتقام کیلئے دوسرے جعلی مقدمہ میں بغیرجواز گرفتار کیا گیا، سیاسی مخالف وفاقی اور پنجاب حکومت بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو لمبے عرصے تک زیرحراست رکھنا چاہتے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ دونوں ملزمان کو طلبی کے نوٹسز کے خلاف درخواستیں زیرسماعت ہونے کے دوران گرفتار کیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست زیرسماعت ہونے کے دوران گرفتاری بدنیتی کا ثبوت ہے۔ سیاسی مخالفین نیب کو مسلسل سیاسی انتقام کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔
وکیلِ درخواست گزارکا مؤقف ہے کہ اعلیٰ عدالتیں اپنے فیصلوں میں زور دے چکیں کہ محض مقدمہ درج ہونے پر گرفتار نہیں کیا جا سکتا، استدعا ہے کہ آئندہ کسی بھی مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی اور بشرا بی بی کی گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ کی اجازت سے مشروط کی جائے۔
درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی اور بشرا بی بی کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے کر رہا کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News