Advertisement

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کااے این ایف ہیڈکوارٹر کا دورہ، یادگارِ شہدا پر حاضری

اے این ایف ہیڈ کوارٹر

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کااے این ایف ہیڈکوارٹر کا دورہ، یادگارِ شہدا پر حاضری

اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اے این ایف ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید نے ان کا خیر مقدم کیا۔ 

وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اے این ایف ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر حاضری دی۔ محسن نقوی نے یادگار شہداء پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی زیر صدارت اے این ایف ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ محسن نقوی نے کم وسائل و افرادی قوت کے باوجود پاکستان بھر میں ڈرگ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر اے این ایف کی کارکردگی کو سراہا۔

اجلاس میں نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ڈرگ مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا اورجامع پلان طلب کیا گیا۔

سرکاری و نجی یونیورسٹیز۔ کالجز اور ہاسٹلز میں منشیات خصوصا آئس کی خرید و فروخت روکنے کے لئے بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ اس ضمن میں صوبوں سے مشاورت کی جائے گی اور اعتماد میں لیا جائے گا۔ وفاقی و صوبائی محکموں کا مشترکہ اجلاس رواں ماہ کے آخرمیں منعقد ہوگا۔

Advertisement

صوبوں کے وزرا ایکسائز اور آئی جیز پولیس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ منشیات کی آن لائن خرید و فروخت روکنے کے لیے بھی پلان طلب کیا گیا۔

وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اے این ایف کو سائبر ڈرگ کنٹرول میکنزم تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات خصوصا آئس کی لعنت نے کئی خاندان تباہ کر دیے ہیں۔  منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کے لئے فوری طور پر کثیر الجہتی اقدامات کرنا ہوں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اپنے بچوں کے لیے سب نے پوری قوت اور پختہ عزم سے اس لعنت کے خلاف جہاد کرنا ہے۔  آج ہم نے اس لعنت کے خاتمے میں اپنا حصہ ڈال دیا تو یہ بہت بڑا کار خیر ہوگا۔

وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کو اے این ایف کی کارکردگی ۔ افعال کار اور آپریشنز کے بارے بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے لان میں پودا لگایا۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور اے این ایف کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version