کراچی کی سیشن عدالت نے ڈکیتی مزاحمت کے دوران شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنادی۔
ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ (ویسٹ) کے پریذائیڈنگ آفیسر اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیر الدین نے ملزم شکور خان کو 25 ستمبر 2018 کو بلدیہ ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک نوجوان کے قتل کا مجرم قرار دیا۔
اپنے ریمارکس میں جج نے کہا کہ مجرم نے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے موبائل فون چھینتے ہوئے 21 سالہ نوجوان کو قریب سے گولی مارکر قتل کیا۔
دوران سماعت استغاثہ نے 2 عینی شاہدین سمیت 15 گواہوں سے جرح کی اور ان کی شہادتوں کی میڈیکل رپورٹس، برآمد شدہ گولیوں اور ملزم کی موٹرسائیکل کی تصدیق کی، جو ملزم واردات کے بعد موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔
عدالت نے ملزم کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 397 (چوری یا ڈکیتی، موت یا سنگین نوعیت کی چوٹ پہنچانے کی کوشش) اور 392 (ڈکیتی کی سزا) کے تحت ہونے والے جرائم کے لیے مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا بھی سنائی۔
عدالت نے مجرم کو مقتول کے قانونی ورثا کو 3 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
واضح رہے کہ مقتول اپنے 2 دوستوں کے ہمراہ بلدیہ ٹاؤن میں اپنے گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ اس دوران ملزم اپنے مفرور ساتھی شوکت کے ہمراہ وہاں پہنچا اور پستول دکھا کر موبائل فون کا مطالبہ کیا، تاہم مقتول کی جانب سے مزاحمت پر مجرم شہری کو گولی مار کر فرار ہوگیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News