فرانس میں اولمپک گیمز سے چند گھنٹے قبل آتشزدگی کے حملہ کا نشانہ بننے والی ٹرین سروس بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل فرانس کی تیز رفتار ریل لائنوں پر آگ لگنے سے متاثر ہونے والی ٹرین خدمات آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہیں۔
ریل کمپنی ایس این سی ایف کا کہنا ہے کہ یہ ایک بڑا حملہ ہے جس کا مقصد نیٹ ورک کو مفلوج کرنا ہے۔ فرانس کے وزیر ٹرانسپورٹ نے مربوط بدنیتی پر مبنی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔
ریلوے فرم کا کہنا ہے کہ تقریبا 8 لاکھ صارفین کا سفر پورے ہفتے کے آخر میں تعطل کا شکار ہوں گے۔
ریلوے حکام کے مطابق اپنے پورے نیٹ ورک میں چار میں سے ایک یورواسٹار سروس پیر تک منسوخ رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News