پاکستان مشہور و معروف اداکار فواد خان اداکارہ وانی کپور کے ہمراہ بولی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔
پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے اسٹار فواد خان کی نئی بالی ووڈ فلم میں اُن کے کردار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار بہت جلد بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔
اس فلم کا نام تو منظرِ عام پر نہیں آیا ہے تاہم، فلم میں فواد خان کے کردار اور شوٹنگ کی کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں جس کے مطابق فواد خان فلم میں برطانیہ کے ایک شیف کا کردار ادا کریں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آرتی بگدی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ لندن اور دبئی میں کی جائے گی۔
کہا جارہا ہے کہ پری پروڈکشن کا کام مکمل ہونے کے بعد بہت جلد فواد خان اور وانی کپور کی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News