بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان نہیں جائے گی ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی سے رابطہ کیا جائے گا اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جانے کے بجائے یہ میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت سری لنکا یا دبئی میں کروائے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان کئی سالوں میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، جس کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان ہی کرے گا اور تمام میچز پاکستان میں ہی کھیلیں جائیں گے۔
خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جب کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت کے تمام میچز لاہور میں ہی رکھوائے گئے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی شمولیت کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا، بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان آمد کو مودی سرکار کی منظوری سے مشروط کررکھا ہے اور اب تک اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی تھی لیکن بھارت نے پاکستان آنے سے صاف انکار کردیا تھا جس کے بعد ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے تمام میچز سری لنکا میں شیڈول کیے گئے تھے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News