Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنوں میں فوج نے ریسپانس ایس او پیز کے مطابق بالکل درست دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

Now Reading:

بنوں میں فوج نے ریسپانس ایس او پیز کے مطابق بالکل درست دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
ترجمان پاک فوج

بنوں میں فوج نے ریسپانس ایس او پیز کے مطابق بالکل درست دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آرنے آج اہم نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بنوں میں فوج نے ریسپانس ایس او پیزکے مطابق بالکل درست دیا، امن مارچ میں کچھ مسلح لوگ پہلے سے شامل تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اہم نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہت سے مظاہرین کے پاس اسلحہ ہے، بنوں واقعے میں ہمارے 8 جوان شہید ہوئے، تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سپاہی ثوبان نے اپنے آپ کو گرنیڈ پر ڈال دیا تاکہ باقی لوگ بچ جائیں، اگلے دن بنوں کے لوگوں نے کہا ہم امن مارچ کریں گے، اس امن مارچ میں کچھ مسلح لوگ پہلے سے شامل تھے، ایک عارضی دیوار کو بھی وہاں گرایا گیا اور سپلائی ڈپو کو بھی لوٹا گیا، تاجروں کے امن مارچ میں کچھ مخصوص عناصرشامل ہوئے، اس جگہ سے ایک کلومیٹر دور مسلح افراد نے فائرنگ کی اور جانی نقصان ہوا۔

پریس کانفرنس کے دوران بنوں واقعے کی فوٹیج چلائی گئی

Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بنوں میں فوج نے ریسپانس ایس او پیزکے مطابق بالکل درست دیا، اگرکوئی انتشاری ٹولہ آتا ہے تو اس کو پہلے وارننگ دی جاتی ہے پھر ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے، اگر وہ انتشاری ٹولہ نہ رکے تو پھراس کے ساتھ جو کرنا ہو وہ کیا جاتا ہے، 9 مئی کرنے والے، سہولتکار، منصوبہ سازوں کو ڈھیل دیں گے تو ملک میں یہ فسطایت پھیلے گی۔

’’عزمِ استحکام آپریشن کو متنازع بنانا مافیا کی چال ہے‘‘

انھوں نے کہا کہ ہجوم کو کنٹرول کرنا فوج کی ذمے داری نہیں صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے، بنوں کا واقعہ ہوا اس پرعوام کا پُرامن احتجاج ہوا، بالکل ہونا چاہیے، ان دہشت گردوں کے خلاف مارچ کریں بالکل کریں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جیسے ہی یہ واقعہ ہوتا ہے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا دیا جاتا ہے، ڈیجیٹل دہشت گرد کس طرح اصل دہشت گردوں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ آڈیو کال میں خارجی نور ولی کو سنا جاسکتا ہے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے، نورولی آڈیو میں کہہ رہا ہے اسکول، اسپتال، گھراڑاؤ، دھماکے کرو لیکن میرا نام نہیں آنا چاہیے، ان میں اتنا ظرف نہیں کہ کہہ سکیں کہ ہم ذمے داری لیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئین و قانون بنانا اور اس میں ترامیم کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے، بیرسٹر عقیل ملک
وکلاء کی تجاویز پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رکھوں گا، اعظم نذیر تارڑ
پاکستان کی لبنان میں ہونے والے حملوں کی مذمت
جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پیٹرولیم کے شعبے میں اہم پیشرفت
سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور ایپلٹ ٹریبونلز میں زیر التوا 3760 ارب روپے کے ٹیکس کیسز کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر