Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی اور علاقائی امور پرپاکستان اور آذربائیجان کے خیالات میں ہم آہنگی ہے، وزیراعظم

Now Reading:

عالمی اور علاقائی امور پرپاکستان اور آذربائیجان کے خیالات میں ہم آہنگی ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف

عالمی اور علاقائی امور پرپاکستان اور آذربائیجان کے خیالات میں ہم آہنگی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عالمی اورعلاقائی امور پرپاکستان اورآذربائیجان کےخیالات میں ہم آہنگی ہے، صدرآذربائیجان نے کہا کہ آذربائیجان کے ہرمشکل وقت میں پاکستان نے ساتھ دیا۔ 

اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان اورآذربائجان کے درمیان جوائٹ پریس سٹیک آؤٹ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدرالہام علیوف اوران کے وفد کو پاکستان آمد پرخوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان کےعوام آپ کے دورے سے بہت خوش ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آذربائیجان کےدورے میں الہام علیوف نے بہترین مہمان داری کی، ہماری آج کی بات چیت باہمی اعتماد اوراحترام پرمبنی تھی، ہم نے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دینا ہے، پاکستان اورآذربائیجان کے درمیان تجارتی حجم 100 ملین ڈالرہے۔

وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم ہماری قریبی دوستی کاعکاس نہیں، ہمیں باہمی تجارتی حجم میں اضافہ کرنا ہے، دونوں ملکوں کومختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کوفروغ دینا ہے، ہماری سوچ یکساں ہے، عالمی اورعلاقائی امورپرپاکستان اورآذربائیجان کےخیالات میں ہم آہنگی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ تمام اہم مسائل پرہم ایک دوسرے کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ آذربائیجان کے کازکی حمایت کی ہے، آذربائیجان کا کشمیرکے بارے میں اصولی مؤقف کا خیرمقدم کرتے ہیں، مختلف شعبوں میں 2 ارب ڈالرکی مشترکہ سرمایہ کاری کےمنصوبوں پربات ہوئی۔

Advertisement

وزیراعظم نے مزید اپنے خطاب میں کہا کہ باکو کاپ 29 کا انعقاد ہورہا ہے، کاپ 29 ترقی پذیرملکوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

اس موقع پر صدرآذربائیجان الہام علیوف نے کہا کہ نوازشریف کا دل سے احترام کرتا ہوں، 17 سال قبل پاکستان کا دورہ کیا تھا، نواز شریف اُس وقت وزارت عظمیٰ کے منصب پرفائزتھے۔

صدرالہام علیوف نے کہا کہ کشمیرکے مؤقف کی حمایت ہماری محبت کا اظہار ہے، کشمیرسے متعلق قراردادوں پرعملدرآمد نہیں ہو رہا، آذربائیجان کے ہرمشکل وقت میں پاکستان نے ساتھ دیا۔

یہ خبربھی پڑھیں؛ پاکستان اور آذربائجان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اربوں روپے جرمانے کی وصولی کے لیے کریک ڈاؤن میں تیزی
اسحق ڈار کی روسی ہم منصب اولیکسی اوورچک کے ہمراہ مشترکہ کانفرنس
زیر گردش ڈرافٹ کی کابینہ نے کسی قسم کی منظوری نہیں دی، وزیر قانون
مولانا فضل الرحمن نے آئینی ترمیم پر حکومتی مسودہ مسترد کردیا
پی این ایس شمشیر کی آپریشن ’’ٹیلون گرپ‘‘ میں شرکت
ملک کے تمام بڑے شہروں میں پاسپورٹ بیک لاگ ختم، ڈی جی پاسپورٹ کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر