Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق وزیر گوہر اعجاز نے بجلی معاہدوں کو عوام دشمن قرار دے دیا

Now Reading:

سابق وزیر گوہر اعجاز نے بجلی معاہدوں کو عوام دشمن قرار دے دیا

سابق وزیر گوہر اعجاز نے آئی پی پیز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بجلی معاہدوں کو عوام دشمن قرار دے دیا۔

سابق وزیر گوہر اعجاز کے مطابق بجلی کے بلوں کی سنگین صورتحال پر 2020 میں ہی خبردار کر دیا تھا، انہوں نے آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے معاہدوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے شہریوں کے لیے ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روشنی دینے والے مستقبل تاریک کر رہے ہیں اور یہ عوام کا خون چوس رہے ہیں، اب مہنگی بجلی پاکستانیوں کی قوت خرید سے باہر ہے۔

گوہر اعجاز کے مطابق بجلی معاہدے شہریوں کو غریب اور کاروباری افراد کا دیوالیہ نکال رہے ہیں۔

سابق وزیر کہتے ہیں کہ ایف پی سی سی آئی سپریم کورٹ سے صورتحال میں مداخلت کی استدعا کرے گی۔

Advertisement

سابق وزیر محمد علی نے 2020 کی رپورٹ میں بتایا کہ حکومتی نااہلی اور آئی پی پیز کی غلط بیانیوں کی وجہ سے سینکڑوں ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

گوہر اعجاز نے سوال کیا کہ سابق وزیر محمد علی کی وہ رپورٹ آج تک مکمل طور پر نافذ کیوں نہیں کی گئی؟ اور حکومت نے اس رپورٹ میں مطالبہ کردہ فرانزک آڈٹ کا حکم کیوں نہیں دیا؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تحریک انصاف کے گرفتار 10 ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری
پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کو بند کرنے کی سفارش
آزاد جموں وکشمیر کونسل کا وزیر اعظم پاکستان کو خط
تمام اراکین اسمبلی ایک ایس ایچ او کی مار ہیں، شاہد خاقان عباسی کی تنقید
گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگی، شہریار چشتی
پی ٹی آئی کا لیڈر اپنی پارٹی، کارکنوں اور عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہے، شرجیل میمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر