مظفر آباد: قربانی اور جذبہ خدمت سے سرشار پاک بحریہ کے کمانڈو عمار علی نے شاندار مثال قائم کردی۔
ضلع بھمبر آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی جنڈالہ میں پاک بحریہ کے کمانڈو عمار علی نے اپنی دعوت ولیمہ کی رونقوں اور مہمانوں کے جھرمٹ کو پس پشت ڈال کر جذبہ انسانیت کے تحت معصوم جان کو بچانے کی سرتوڑ کوشش کی۔
سیاحت پر آنے والی فیملی کا ایک بچہ سماہنی کی مقامی ندی میں ڈوب گیا جس کے بعد مقامی افراد اور پھر ریسکیو 1122 نے مدد کے لئے پاک بحریہ کے کمانڈو عمار علی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
کمانڈو عمار علی ولیمہ کی تقریب میں شریک تھے لیکن انسانیت اور اپنی تربیت کے باعث فورا ریسکیو آپریشن میں شامل ہونے کو تیار ہوگئے۔
یہ ہی وہ وقت تھا جس میں نوجوان کمانڈو کی برسوں کی محنت، ٹریننگ اور ہمت کو آزمانے کا موقع ملا۔ ڈائیونگ سوٹ پہننے کے بعد کمانڈو عمار علی نے ریسکیو آپریشن پلان کیا۔
کمانڈو عمار علی دو گھنٹے کی محنت کے بعد آخرکار بچے کی نعش کو برآمد کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
بے مثال جذبہ اور ہمت پر آزاد کشمیر سمیت پاکستان کا سوشل میڈیا نوجوان کمانڈو عمار علی کو خوب تحسین پیش کررہا ہے۔
اللہ تعالیٰ افواج پاکستان کے ہر افسروں و جوان کو سلامت رکھے اور اسی طرح بے غرض خدمت کرنے کی بھی توفیق دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News