عمان کے دارالحکومت مسقط میں مسجد پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسقط میں مسجد کے قریب فائرنگ سے 4 پاکستانیوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔
یہ واقعہ مسقط کے علاقے وادی کبیر میں پیش آیا تھا جہاں امام علی مسجد کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے جب کہ عمانی پولیس نے 3 حملہ آوروں کو بھی ہلاک کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے وقت مسجد میں پاکستانی کمیونٹی سمیت تقریباً 700 افراد موجود تھے جن میں سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے عمان پولیس کا کہنا تھا کہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات اور طریقہ کار اختیار کیے گئے ہیں، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور شواہد بھی اکھٹے کیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News