اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2080 میں دنیا کی آبادی 8.2 بلین سے بڑھ کر 10.3 بلین تک پہنچنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز آبادی کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی پر رپورٹ جاری کی گئی ۔
اقوام متحدہ کے پاپولیشن ڈویژن کے تخمینے کے مطابق 1950 میں مردم شماری کے وقت دنیا کی آبادی ڈھائی ارب تھی جس میں اب تین گنا اضافہ ہو چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ آنے والی دہائیوں میں دنیا کی آبادی میں 2 ارب سے زیادہ افراد کا اضافہ متوقع ہے جبکہ دنیا میں لوگوں کی کل تعداد 2080 کی دہائی میں عروج پر ہو گی۔
دنیا کی آبادی 2080 کی دہائی میں 10.3 ارب کے قریب ہوگی اور پھر اپنے عروج پر پہنچنے کے بعد یہ آہستہ آہستہ کم ہونے لگے گی۔
رپورٹ تیار کرنے والے اقوام متحدہ کے پاپولیشن ڈویژن سربراہ جان ولموتھ کا کہنا ہے کہ موجودہ صدی میں دنیا کی آبادی کے عروج پر پہنچنے کا امکان تقریباً 80 فیصد زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News