Advertisement

ہو سکتا ہے کل دھرنے کے بعد مارچ شروع کر دیں، امیر جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کل دھرنے کے بعد مارچ شروع کر دیں۔

راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 70 سے 80 فیصد آئی پی پیز مقامی ہیں، نیت درست ہو تو آئی پی پیز کو قابو کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس آئی پی پی نے جعلسازی کی ہو اس کو پکڑیں لیکن حکومت کو صرف اقتدار بچانے کی فکر لگی ہوئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کو دھرنے کے شرکا سے امیدیں ہیں، ہمارا دھرنا دو تین دن کا نہیں مہینے کا بھی ہو سکتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت نے چاروں طرف کنٹینرز لگا کر اسلام آباد کو بند کر دیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ فساد پیدا کرنے کی سازش کی گئی، فساد کی سازش پر ہم نے امن کو ترجیح دی، فساد کی سازش پر ہم نے امن کو ترجیح دی ہے، ہم فیصلہ لیے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔

جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کا فارنزک آڈٹ اور پٹرول پر لیوی کو کم کیا جائے، حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تودھرنا جاری رہے گا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ آٹا، چینی اور بچوں کے دودھ پر لگایا گیا ٹیکس واپس لیں، مذاکرات اور دھرنا ساتھ ساتھ چلیں گے، مری روڈ پر دھرنا تاریخی جلسے میں تبدیل ہو جائے گا، ہوسکتا ہے کل دھرنے کے بعد مارچ شروع کر دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version