ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باعث چیئرمین پی سی بی نے بورڈ میں سرجری کاآغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر کے عہدے سے فارغ کردیا۔
وہاب ریاض کے علاوہ سلیکشن کمیٹی کے ممبر عبدالرزاق کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمدیوسف اور اسدشفیق سلیکشن کمیٹی میں برقرار ہیں۔ بلال افضل بھی سلیکشن کمیٹی کے اراکین میں شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کے انتخاب میں وہاب ریاض اور عبدالرزاق کا عمل دخل زیادہ تھا۔ سلیکٹرز نے ان ہی کھلاڑیوں کی زیادہ حمایت کی جنہوں نےپرفارم نہیں کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News