بجلی صارفین پر ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا، نیپرا نے بجلی کے گھریلوصارفین پرایک ہزارروپے تک فکسڈ چارجز لگانے کی منظوری دے دی۔
نیپرا کی جانب سے دیگر کٹیگریز کے صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں 184 فیصد تک اضافہ بھی منظور کرلیا گیا۔
نیپرا نے یکم جولائی 2024 سے فکسڈ چارجز لگانے اور اضافے کی منظوری دے دی۔ جس کے بعد ماہانہ 301 سے 400یونٹ استعمال پر گھریلو صارفین کے لیے200روپے فکسڈچارجز ہوں گے۔
اس کے علاوہ ماہانہ 401سے 500یونٹ بجلی استعمال پر 400روپے فکسڈ چارجز ہوں گے، ماہانہ 501 سے 600 یونٹ استعمال پر600روپے فکسڈ چارجز عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ماہانہ 601 سے 700 یونٹ استعمال پرفکسڈ چارجز800 روپے لگانے کی منظوری دی گئ ہے اور ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد ہوں گے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News