بول نیوزکی حیدرآباد میں سیوریج ملے پانی میں پولیو، نگلیریا، امیبہ سمیت خطرناک واٸرس کی نشاندہی سچ ثابت ہوگٸی۔
حیدرآباد میں پینے کے پانی میں نگلیریا فولور کی موجودگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، پینے کا پانی دریا اور نہر سے بغیر فلٹر و کلورین سپلاٸی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ صحت کے ایڈیشنل ڈاٸریکٹرکمیونیکبل ڈیزیز کنٹرول نے واسا کو خطرناک صورتحال سے آگاہ کردیا۔ محکمہ صحت کی نشاندہی بھی واسا افسران کو نہ جگا سکی۔
ایڈیشنل ڈاٸریکٹر محکمہ صحت کے مطابق قاسم آباد سے نگلیریا کا نجی اسپتال میں کیس رپورٹ ہوا ہے، نگلیریا خطرناک امیبہ ہے جو گندے پانی میں پایا جاتا ہے۔ نگلیریا امیبہ واٸرس انسانی دماغ میں انفکیشن کا سبب بنتا ہے، پانی کی سپلاٸی میں کلورین کا مناسب استعمال کرکے شہری آبادی کو پانی دیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کلورین کا مناسب استعمال نگلیریا امیبہ سمیت انسانی جسم کہ لٸے مضر واٸرس ختم کرتا ہے، پبلک ہیلتھ کے اس معاملے پر فوری ایکشن لیا جاٸے۔
محکمہ صحت کے ایڈیشنل ڈائریکٹرنے واسا کو خطرناک صورتحال سے آگاہ کردیا۔ پانی کی سپلائی میں کلورین کا مناسب استعمال کرکے شہری آبادی کو پانی دینے کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News