Advertisement

پیرس اولمپک 2024، افتتاحی تقریب میں غلطی سے جنوبی کوریا کا دستہ شمالی کوریا کے طور پر متعارف

پیرس اولمپکس 2024: افتتاحی تقریب کے دوران جنوبی کوریا کے کھلاڑیوں کو غلط طور پر شمالی کوریا کے طور پر متعارف کرایا گیا۔

جنوبی کوریا کی وزارت کھیل نے وزارت خارجہ سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر فرانسیسی فریق سے سخت احتجاج کرے۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے دوران جنوبی کوریا کے کھلاڑیوں کو غلط طور پر شمالی کوریا کے طور پر متعارف کرانے کی غلطی پر معافی مانگی ہے۔

واضح رہے کہ افتتاحی تقریب میں جب جنوبی کوریا کا دستہ فرانس کے دارالحکومت میں دریائے سین سے گزررہا تھا تو انہیں شمالی کوریا کے سرکاری نام سے متعارف کرایا گیا۔

جنوبی کوریا کے دستے کے آگے ملک کا نام فرانسیسی میں “ریپبلک پاپولیر ڈیموکریٹک ڈی کورے”، پھر انگریزی میں “ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا لکھا ہوا تھا۔

Advertisement

آئی او سی نے اپنے آفیشل کورین لینگویج ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم افتتاحی تقریب کی نشریات کے دوران جنوبی کوریا کی ٹیم کا تعارف کرواتے وقت ہونے والی غلطی پر معذرت خواہ ہیں۔

جنوبی کوریا کی وزارت کھیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ 2024 کے پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے دوران اس اعلان پر افسوس کا اظہار کرتی ہے جہاں جنوبی کوریا کے وفد کو شمالی کوریا کی ٹیم کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پاکستان کے احتجاج اور یو اے ای سے میچ پر بھارتی میڈیا آئی سی سی پر برس پڑا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version