سپریم کورٹ نے17 دسمبر 2023 تا 31 مارچ 2024 تک دوسری سہ ماہی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔
کارکردگی رپورٹ عوام کو حاصل معلومات تک رسائی کے آئینی تقاضا کی بنیاد پر جاری کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے اصول طے کیا کوئی جج استعفیٰ دے کر احتساب سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا۔
سپریم کورٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی کو شفاف ٹرائل کے حق سے محروم پر ایکشن لیا، ذوالفقارعلی بھٹو ریفرنس پر رائے دی گئی، پرویزمشرف کیخلاف خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔
سہ ماہی کارکردگی رپورٹ کے مطابق تاحیات نااہلی کے فیصلے کو ختم کیا گیا، 17دسمبر سے 31 مارچ تک 5427 مقدمات درج ہوئے، سپریم کورٹ نے تین ماہ میں 3974 مقدمات نمٹائے، تین ماہ میں 1453مقدمات میں اضافہ ہوا۔
کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان کی سرکاری رہائش گاہ پر مور کی دو جوڑیاں تھیں، موروں کو وٹنری معالج کی ضرورت تھی، علاج کے بعد سفید موروں کی جوڑی وائلڈ لائف کو دی گئی، رنگ برنگے موروں کی دوسری جوڑی کو کلرکہار میں موروں کی وادی میں بجھوا دیا گیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ تین ماہ میں سپریم کورٹ نے 30 مرتبہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالتی کارروائی کی براہ راست نشریات دکھائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News