Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان

Now Reading:

وزیراعظم کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان

ایران اور عراق سے زائرین کی واپسی پر وزیراعظم نے کمیٹی قائم کردی

وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلسطینی گروپس کے یکجا ہونے پر مسرت کا اظہار کیا۔

اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ فلسطینی گروپس کا متحد ہو کر نگراں حکومت کے قیام کا بیجنگ اعلامیہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہم سفارتی کامیابی حاصل کرنے پر چین کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ برسوں سے فلسطینی عوام کو مصائب اور درد کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملا، آج کا اعلامیہ اس بات کا غماز ہے کہ دیرپا امن کا حصول ممکن ہے۔

دنیا کو فلسطینی عوام کی حمایت میں کھڑا ہونا ہو گا، دنیا کو اسرائیل پرغزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے پر زور دینا ہو گا۔

Advertisement

اسرائیل نے گزشتہ 10 ماہ میں غزہ کو تباہ کیا، اور 40 ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا، پاکستان مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ پاکستان فلسطین کے دو ریاستی حل کا مطالبہ کرتا ہے اور فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے ساتھ القدس کو دارالحکومت بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئینی ترمیم کے لیے حکومت نمبر گیم پوری کرپائے گی یا نہیں؟
گزشتہ روز جلسے میں جو تقریر ہوئی اس پر مجھے افسوس ہے، فیصل کریم کنڈی
سوات؛ مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
کراچی: سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب سیوریج نالے میں دھماکا
دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی، وزیراعظم
پرامن اجتماع اور امن عامہ بل کے تحت پہلے مقدمے کی تیاری؛ کون سے پی ٹی آئی رہنما نامزد؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر