امریکی سفیر کا بزنس گروپس کی طرف سے پاکستان میں انویسٹمنٹ میں دلچسپی کا اظہار
اسلام آباد: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے امریکی بزنس گروپس کی طرف سے پاکستان میں انویسٹمنٹ میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔
وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی، عبدالعلیم خان اور ڈونلڈ بلوم کے مابین پاکستان اور امریکہ کے باہمی دیرینہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے امریکی سفیر سے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی کاوشوں پر گفتگو کی۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز میں ہی کئی مواقع بھی میسر ہیں، امریکہ سے بزنس کمیونٹی کی پاکستان میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے اور انہیں ہر ممکن سہولت دیں گے۔
عبدالعلیم خان کا گفتگو میں کہنا تھا کہ ہزاروں پاکستانی امریکہ میں رہائش پذیر ہیں جب کہ زرمبادلہ پاکستان کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔
ملاقات کے دوران امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے امریکی بزنس گروپس کی طرف سے پاکستان میں انویسٹمنٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر مزید کہتے ہیں کہ شاہراہوں اور موٹرویز میں بڑے پیمانے پر بہتری لانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ایک دوسرے کے لئے خیر سگالی کے جذبات کا بھی اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
