محکمہ موسمیات نے آج شہر قائد میں ہونے والی ابر رحمت کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔
کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 58.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اورنگی ٹاؤن میں 30 اور گلستان جوہر میں 19.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اولڈ ایئرپورٹ کے علاقے میں 18.5، شارع فیصل 16 اور سعدی ٹاؤن میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گلشن حدید 12، نارتھ کراچی میں 8.6، اور گلشن معمار میں 7.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کیماڑی میں 6.5، کورنگی4، اور ملیر میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ابراہیم حیدری 2 اور ماڑی پور میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے صبح تک جاری رہے گا۔
سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ اس وقت بارش کے سسٹم کا مرکز شہر کی مشرقی سمت میں ہے، ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ صبح تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News