کراچی: سندھ حکومت نے پاکستان نیشنل گیمز دسمبر یا جنوری کے درمیان کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر کھیل امور نوجوانان سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت نیشنل گیمز منعقد کرانے سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری کھیل جلاالدین مہر، سندھ اولمپکس کے سیکرٹری احمد علی راجپوت، محمد اصغر بلوچ اور شیخ شکیل شریک ہوئے۔
اجلاس میں صوبہ سندھ میں نیشنل گیمز منعقد کرانے سے متعلق سیکرٹری کھیل جلاالدین مہر و دیگر نے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر کھیل سندھ محمد بخش خان مہر نے کہا کہ سندھ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ نیشنل گیمز دسمبر یا جنوری کے درمیان کرائے جائیں، اس سلسلے میں سندھ حکومت تیاری کررہی ہے۔
محمد بخش مہر کا کہنا ہے کہ نینشل گیمز کرانا حکومت سندھ کے لئے بڑی کامیابی اور اعزاز کی بات ہوگی، ہمیں اس پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نیشنل گیمز کرانے سے متعلق محکمہ کھیل وینیو، ٹرانسپورٹ، مینجنمنٹ اور سلیکشن کمیٹیز بنائے، نیشنل گیمز کرانے سے متعلق گرانٹ کے لئے وزیراعلیٰ سندھ سے بات کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نیشنل گیمز میں کھلاڑیوں کی سلیکشن میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News