لاہور: اغواء برائے تاوان سیل نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے لاپتہ ہونے والے 4 بچوں کو ٹریس کرکے بحافظت ورثاء کے سپرد کردیا۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ خدمت خلق میں پیش پیش ہے، اغواء برائے تاوان سیل نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے لاپتہ ہونے والے 4 بچوں کو ٹریس کرکے بحافظت ورثاء کے سپرد کردیا۔
بہاولپور سے لاپتہ ہونے والے 14 سالہ ذیشان علی کو ٹریس کرکے ورثاء کے سپرد کیا گیا جب کہ ضلع ٹیک سنگھ میں گھر سے بھاگ کر لاہور آنے والے 15 سالہ محمد یاسین کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کیا گیا۔
اسی طرح عمر شہزاد اورغلام حسین کو بھی ٹریس کرکے بحافظت ورثاء کے سپرد کیا گیا۔
آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے ایس پی فرقان بلال کا کہنا ہے کہ گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے ان کے والدین کے حوالے کرنا عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔
ایس پی فرقان بلال نے کہا کہ اغواء برائے تاوان سیل نے سال 2024 میں 48 بچوں کو ٹریس کیا، اپنوں سے بچھڑوں کوملانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔
متاثرین نے آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے ڈی آئی جی عمران کشور اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور کی طرف سے ڈی ایس پی میاں انجم توقیر اور ان کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News