Advertisement
Advertisement
Advertisement

جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی

Now Reading:

جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی
جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی

جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی

اسلام آباد: ریٹائرڈ جسٹس مشیر عالم نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی ہے۔

سپریم کورٹ میں چار ایڈہاک ججز مقرر کرنے کی تجویز ہے جب کہ جوڈیشل کمیشن 19 جولائی کو تجویز پر غور کرے گا۔

تاہم لسٹ میں موجود سرفہرست ریٹائرڈ جسٹس مشیر عالم نے ایڈہاک جج معذرت کرلی ہے، ان کا کہنا ہے کہ فلاحی سر گرمیوں میں مصروف ہوں، سپریم جوڈیشل کمیشن کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

جسٹس ر مشیر عالم کا جوڈیشل کمیشن کے نام لکھے گئے خط میں کہنا ہے کہ اللہ نے مجھے میری حیثیت سے زیادہ عزت دی، مجھے ایڈہاک جج کے طور پر دوبارہ منتخب کرکے جو عزت بخشی گئی اس کے لیے جوڈیشل کمیشن کا مشکور ہوں۔

جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم مزید کہتے ہیں کہ ایڈہاک ججز نامزدگی کے بعد سوشل میڈیا پر جو مہم شروع کی گئی اس سے شدید مایوسی ہوئی، موجودہ حالات میں بطور ایڈہاک جج کام کرنے سے معذرت چاہتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اب تک اس لیے رُکے ہوئے ہیں کہ حکومتی مسودہ قبول نہیں، مولانا فضل الرحمان
کراچی میں بارش کے بعد اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر
بلاول اور نواز شریف کی ملاقات کے بعد ن لیگ کی صفوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی
اوگرا نے تیل کمپنیز کو نوازنے اور عوام پر مالی بوجھ ڈالنے کا نسخہ تیار کرلیا
ہر قسم کی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پُرعزم ہیں، وزیراعظم
دکی میں بےگناہ محنت کشوں کا خون بہایا گیا، جام کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر