Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ؛ فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 2 اگست تک توسیع

Now Reading:

پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ؛ فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 2 اگست تک توسیع
پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ؛ فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 2 اگست تک توسیع

پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ؛ فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 2 اگست تک توسیع

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 2 اگست تک توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فواد چوہدری اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 2 اگست تک توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے کیس کی سماعت کی جس میں فواد چوہدری سمیت دیگر ملزمان حاضری کے لیے پیش ہوئے، تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہورہے جس پر عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا آخری موقع دے دیا۔

دیگر ملزمان میں چودہری بلال اعجاز، امتیاز محمود، حافظ فرحت عباس، محمد احمد چھٹہ، ملک کرامت علی کھوکھر اور شکیل خان نیازی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج ہے۔

Advertisement

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کابینہ کی میٹنگ میں پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ہوگا، زرداری اور نواز شریف تاریخ کی غلط سائڈ پر ہیں، جو ان کا ساتھ دے گا وہ تاریخ سے نظر نہیں ملا سکے گا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ لوگ بجلی کے بل نہیں دے پارہے، آگے مزید مشکلات ہوں گے، جو لوگ باہر بیٹھ کر فوج اورعوام کو لڑوانا چاہتے ہیں ان سے سب دور رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تحریک انصاف کے گرفتار 10 ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری
پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کو بند کرنے کی سفارش
آزاد جموں وکشمیر کونسل کا وزیر اعظم پاکستان کو خط
تمام اراکین اسمبلی ایک ایس ایچ او کی مار ہیں، شاہد خاقان عباسی کی تنقید
گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگی، شہریار چشتی
پی ٹی آئی کا لیڈر اپنی پارٹی، کارکنوں اور عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہے، شرجیل میمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر