آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم تنزلی کا شکار ہوگئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی جس کے مطابق پاکستانی بلے باز بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
بلے بازوں کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ،انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے نمبر پر ہیں، انگلینڈ کے ہیری بروک چار درجے ترقی کے بعد بابر اعظم کی جگہ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور بھارت کے روہت شرما بھی ایک ایک درجے تنزلی سے بالترتیب پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کے 32ویں سنچری اسکور کرنے والے جو روٹ اگر تیسرے ٹیسٹ میں بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہیں تو ان کے پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے امکانات روشن ہیں۔
دوسری جانب بولرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔
بھارت کے روی چندرن ایشون پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بدستور نویں نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News