یکم محرم الحرام کو غلاف کعبہ تبدیل کیا جائے گا
ریاض: غلاف کعبہ (کسوہ) ہجری سال کے آغاز یعنی یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔
پچاس فٹ لمبا، 35 سے 40 فٹ چوڑا اور 16 ٹکڑوں پر مشتمل غلاف کعبہ (کسوہ) ہجری سال کے آغاز یعنی یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔
رواں سال تیار ہونے والے غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو ریشم، 120 کلو سونا اور 100 کلو چاندی استعمال کیا گیا ہے جس پر 20 لاکھ ریال کی لاگت آئی ہے۔
مکہ مکرمہ میں کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے مقدس کعبہ کسوہ میں 200 سے زیادہ کاریگر اور منتظم کام کرتے ہیں جہاں خصوصی غلاف تیار کیا جاتا ہے۔
غلاف کعبہ کی سلائی میں نہایت تربیت یافتہ اور اعلیٰ مہارت کے حامل کاریگروں نے حصہ لیا ہے جب کہ اس کی تیاری میں نہایت عمدہ، نفیس اور اعلیٰ معیار کا کپڑا استعمال کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نیا ہجری سال 7 یا 8 جولائی کو شروع ہونے والا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
