Advertisement

کل سے کراچی میں دھرنا ہو گا، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل سے کراچی میں دھرنا ہو گا۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے قطر گئے ہوئے ہیں، انہوں نے ویڈیو لنک پر راولپنڈی میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکہ اور مغربی طاقتوں نے اسماعیل ہنیہ کی حکومت کو چلنے نہیں دیا، حماس نے اسرائیل کو شکست دی، اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے لاکھوں اسماعیل ہنیہ پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جولوگ امریکہ کی طرف دیکھ رہے ہیں ذلت ان کا مقدر ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے دھرنے کے شرکاء کا بتایا کہ قطر نے اسماعیل ہنیہ کی تدفین کی، امید ہےآج رات کو قطرسے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گا، کل دھرنے میں پہنچ جاؤں گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ پر ہر شخص نے دھرنے کی تعریف کی، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگا کر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، حکومت آئی پی پیز پرکوئی فیصلہ نہیں کررہی ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر نے دھرنے میں کل سے کراچی میں دھرنا شروع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل سیاست نہیں بلکہ عوام کا مسئلہ ہے، وزیراعظم اس طرح کی باتیں کر کے توجہ تبدیل نہ کریں، لاہور سے ن لیگ بری طرح  سے ہاری ہے، فارم 45 کی شکست خوردہ یہ پارٹیاں اقتدارمیں ہیں،

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ فری پٹرول ختم کرنے سے 250 یا 300 ارب روپے ملیں گے، بڑی گاڑیوں کی جگہ چھوٹی گاڑیاں استعمال کریں، عوام کو ریلیف دیں اور جاگیرداروں پر ٹیکس لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ 25 ہزار ملازمین کا ایف بی آر کرتا کیا ہے، فرار کا راستہ اختیار کرنے سے کچھ نہیں ہو گا، دھرنے بڑھتے جائیں گے اور شاہرائیں بند ہوں گی، ڈی چوک چھوٹی بات ہے ہم تو پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تاجروں اور صنعتکاروں سے رابطے میں ہیں۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ ہمارے پاس کوئی اورآپشن نہیں، ہم عوام کو کہیں گے کہ احتجاجاً بجلی کے بل ادا نہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version