جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ کل ہم آگے کی طرف مارچ کریں گے۔
راولپنڈی میں مہنگائی اور آئی پی پیز کے خلاف جماعت اسلامی کے گزشتہ کئی دن سے جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کل کا دن بہت اہم ہے کل ہم آگے کی طرف مارچ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی قوم کو مایوس نہیں ہونے دے گی، جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی حکومت سے بات کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقاصد حاصل کر لیے تو یہ نقطہ آغاز ہو گا انجام نہیں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ اس کے بعد ایک بڑی جدوجہد کریں گے، ہماری تحریک تصادم سے گریز کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News