ملکی سطح پر گیس اور تیل سے جُڑی معیشت سے متعلق اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
خبر کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں، نٸے ذخائر رحیم یار خان کے ماڑی ایسٹ بلاک کے چک1-202 سے دریافت کیے گئے ہیں۔
او جی ڈی سی کے ذرائع کے مطابق نٸے دریافت شدہ ذخائر سے 6.15 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس کا حصول ہو گا، رواں ماہ میں ذخائر کی دریافت میں یہ دوسری کامیابی ہے۔
دریافت شدہ ذخائر سے ملکی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ او جی ڈی سی ایل توانائی کے وسائل کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News