ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد کر دی۔
لاہورہائیکورٹ میں سابق وزیراعلی چوہدری پرویز الٰہی کو نیب انکوائری کی دستاویزات فراہمی کے معاملے میں نیب نے احتساب عدالت کا دستاویزات فراہم کرنے کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد کر دی اورنیب کی درخواست پر 20 اگست کیلئے پرویز الٰہی ودیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔
جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔
وکیل نیب کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ احتساب عدالت میں پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس زیر سماعت ہے، سابق وزیراعلی چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن پر کیس زیر سماعت ہے۔
وکیل نیب نے کہا کہ احتساب عدالت نے پرویز الٰہی کی گواہوں کے بیانات سمیت دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیا، انکوائری کی دستاویزات اور گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم نہیں کی جا سکتیں، احتساب عدالت کا دستاویزات فراہم کرنے کا حکم درست نہیں۔
وکیل نیب کی جانب سے استدعا کی گئی ہائیکورٹ احتساب عدالت کا دستاویزات فراہم کرنے کا حکم کالعدم قرار دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News