Advertisement
Advertisement
Advertisement

 چندعناصرملک کو ترقی کرتا دیکھنا نہیں چاہتے، احسن اقبال

Now Reading:

 چندعناصرملک کو ترقی کرتا دیکھنا نہیں چاہتے، احسن اقبال
وفاقی وزیر

 ملکی ترقی اورخوشحالی کے لیے سب کو اختلافات کو ختم کرنا ہوگا، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا ہے کہ  ملکی ترقی اورخوشحالی کے لیے سب کو اختلافات کو ختم کرنا ہوگا، چندعناصرملک کوترقی کرتا دیکھنا نہیں چاہتے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ برآمدات کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، برآمدات کو فروغ دے کرہی قرضوں سے جان چھڑا سکتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ برآمدات کے فروغ سے روپیہ مستحکم ہوگا، آئی ایم ایف پروگرام مسائل کا حل نہیں، آئی ایم ایف پروگرام 3 سال کی کڑوی گولی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ برآمد کنندگان کے ساتھ مل کرایک روڈ میپ بنایا گیا ہے، میڈ ان پاکستان مصنوعات کی دنیا بھر میں پہچان ترجیح ہے، ملکی ترقی اورخوشحالی کےلیے سب کو اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کوایکسپورٹ ایمرجنسی کی ضرورت ہے، سی پیک کوسبوتاژکرنے کی پہلے بھی کوشش کی گئی، چین نے اعلان کیا ہے سی پیک 2 سی پیک ون سے بڑامنصوبہ ہوگا۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چندعناصرملک کوترقی کرتا دیکھنا نہیں چاہتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ پاکستان کی آواز ہے، محسن نقوی
علی امین گنڈاپور نے 15 دن کی بھڑک ماری تھی، ایک دن گزر گیا، خواجہ آصف
سوشل میڈیا پر گند پھینکنے والے دہشت گرد جلسے میں موجود تھے، عظمیٰ بخاری
ترجمان خیبرپختونخوا ہاؤس کی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی تردید
وزیرِ اعظم کا اتحادی جماعتوں کے پارلیمنٹیرینز کے اعزاز میں عشائیہ
صدر مملکت کا ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر