سینیٹ سے کون سے ممبران پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن ہوں گے؟ حکومت اوراپوزیشن میں معاملات طے پا گئے۔
حکومت اوراپوزیشن کی طرف سے 3-3 ارکان ہوں گے۔ سینیٹ کے 6 ارکان میں سے 3 تحریک انصاف سے ہوں گے۔ 2 پیپلز پارٹی اورایک کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہوگا۔
شبلی فراز، عون عباس بپی اورمحسن عزیزاپوزیشن کی طرف سے ممبرزہوں گے جبکہ سینیٹرزسلیم مانڈوی والا، شیری رحمان اور افنان اللہ حکومت سے رکن ہوں گے۔
حکومت اوراپوزیشن کے اتفاق کے بعد کل اسحاق ڈار6 نام سینیٹ اجلاس میں پیش کریں گے۔ سینیٹ اجلاس میں منظوری کے بعد پی اے سی کوفعال کرنے کا کام تیزہوجائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News